انگوشتیا میں سپیشل فورسز کی کارروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک

انگوشتیا میں سپیشل فورسز کی کارروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک

نذران (اے پی پی) روسی ریاست انگوشتیا میں سپیشل فورسز کی کارروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سپیشل فورسز نے ایک دیہی علاقے میں کارروائی کر کے 3 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ بیان کے مطابق یہ افراد بظاہر ڈاکو نظر آ رہے تھے تاہم اس حوالہ سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ مرنے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ انگوشتیا میں اس سے قبل چیچن علیحدگی پسندوں نے کئی کارروائیاں کی ہیں جس میں سیکورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر