اے جی آفس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جاری

اے جی آفس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جاری

لاہور (جنرل رپورٹر) اے جی آفس کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 22 ویں روز بھی دفاتر کی تالہ بندی جاری رکھی اور دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ افسوس حکومت مطالبات پورے نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک ایف بی آئی کے ملازمین کے مطابق آڈٹ الاﺅنس جاری نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ ادھر اے جی آفس کے ملازمین کی مسلسل ہڑتال اور تالہ بندی کی وجہ سے کئی محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ گزشتہ روز بھی ملازمین نے احتجاجی تحریک جاری رکھی اور دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی اور اے جی آفس کے احاطہ میں سینہ کوبی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...