کینیڈ ا ، فوجی کیمپ میں فوجیوں کاجھگڑ ا ، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

کینیڈ ا ، فوجی کیمپ میں فوجیوں کاجھگڑ ا ، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

ٹورنٹو (آ ئی اےن پی کینیڈین فورسز کے بیس پر دو فوجیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق زخمی اہلکار کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے اور اسکی جان خطرے سے باہر ہے۔ حملہ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ابھی ملزم پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ کینیڈین فورسز کی نیشنل انوسٹی گیشن سروس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ حکام کے مطابق جس ہتھیار سے فائر کیا گیا وہ ہتھیار فوج کی جانب جاری نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ بیس منی ٹوبا کے جنوب مغربی علاقے شیلو میں واقع ہے اور یہاں پرنس پیٹریشیا کی سیکنڈ بٹالین کی لائٹ انفنٹری اور اور رائل کینیڈین ہورس آرٹلری کی فرسٹ رجمنٹ کا مرکزہے۔

مزید : عالمی منظر