شام کی نیشنل کونسل کے سربراہ عبدالباسط سیودا اربیل پہنچ گئے

شام کی نیشنل کونسل کے سربراہ عبدالباسط سیودا اربیل پہنچ گئے

اربیل (اے پی پی) شام کی نیشنل کونسل کے سربراہ عبدالباسط سیودا عراقی کردستان کے دورے پر اربیل پہنچ گئے جہاں وہ کردستان ریجن کے صدر مسعود بارزانی اور دیگر کرد رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔ کردش نیشنل کونسل کے اعلیٰ عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیودا کرد رہنماﺅں کے ساتھ شام کی نیشنل کونسل کے ساتھ الحاق کا معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں سپریم کردش کونسل اجلاس میں شریک ہوگی۔ سیودا نے جون میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد بارزانی اور دیگر کرد رہنماﺅں سے ملاقات کے لئے کردستان کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...