بالی ووڈ گلوکار سونونگم 38 برس کے ہو گئے

بالی ووڈ گلوکار سونونگم 38 برس کے ہو گئے

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے نامور گلوکار سونونگم 38 سال کے ہو گئے ۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیدا ہونے والے سونونگم نے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز 1990ءمیں کیا۔ ان کی پہلی فلم ”جنم“ تھی۔ سونونگم اپنے بائیس سالہ کیریئر میں سو سے زائد فلموں کے لئے سینکڑوں گیت گا چکے ہیں۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی فلم ”ڈزنی الہ دین“ اور ”ریو“ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ سونو نگم بہترین پلے بیک سنگر کے چار فلم فیئر ایوارڈ اور ایک نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

مزید : کلچر