ویمبلے اسٹیڈیم کی چالیس ہزار پاﺅنڈ مالیت کی چابی گم

ویمبلے اسٹیڈیم کی چالیس ہزار پاﺅنڈ مالیت کی چابی گم

لندن ( بیورورپورٹ)اولمپکس 2012کی افتتاحی تقریبات کے دوران ویمبلے اسٹیڈیم کی چالیس ہزار پاﺅنڈ مالیتی ہائی ٹیکنالوجی لیزر چابی گم ہو گئی ہے جس کا ذمہ دا ر اولمپکس کی سیکیورٹی ایجنسی کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس نے اولمپکس کی سیکورٹی کی ٹھیکہ 284ملین پاﺅنڈ کا حاصل کر رکھا ہے جبکہ 6سو ملین کھیلوں کے مختلف مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے خرچ ہوئے 13ہزار پولیس آفیسر برطانیہ بھر سے اولمپکس کی سیکورٹی پر بھی معمور ہیں چابی کے گم ہونے کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ چانی بیرونی گیٹ کی نہیں اور اس سے کوئی گیم بھی متاثر نہیں ہوگی ‘ یہ امر قابل زکر ہے کہ اس جدید اور مہنگی ترین چابی کی متبادل چابی بھی تیار نہیں کی جا سکتی ۔

مزید : ایڈیشن 1