سپین کی فٹبال ٹیم ہونڈورس کے ہاتھوں شکست کے بعد اولمپکس سے باہر

سپین کی فٹبال ٹیم ہونڈورس کے ہاتھوں شکست کے بعد اولمپکس سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) سپین کی فٹبال ٹیم ہونڈورس کی ٹیم سے گروپ کی سطح پر ایک صفر سے شکست کھانے کے بعد اولمپکس فٹبال مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے۔ہونڈورس کی ٹیم کو جیری بینگٹسن نے کھیل کے ابتدائی مرحلے پر ہی ایک گول کی برتری دلا دی جس کو سپین کی ٹیم میچ کے اختتام تک ختم نہ کر سکی۔ہونڈورس کی ٹیم اب ترقی کر کے گروپ ڈی میں شامل ہوئی ہے جس میں جاپان بھی شامل ہے جنہوں نے مراکش کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔گروپ سی سے برازیل کی ٹیم نے بیلارس کو تین صفر سے شکست دے کر کوالیفائی کیا جبکہ مصر اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔گروپ بی میں میکسیکو نے گیبون کو دو صفر سے شکست دے کر برتری حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا نے سویٹزرلینڈ کو دو ایک سے شکست دی۔جیری بینگٹسن نے مراکش کے خلاف میچ میں بھی دونوں گول کئے تھے۔ آج کے میچ میں بھی ابتدائی آٹھ منٹوں میں انہوں نے گول کردیا۔ سپین نے اپنے پہلے میچ میں ایک صفر سے جاپان سے شکست کھائی تھی۔ آج کے میچ میں سپین کی طرف سے تین بار گول کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔جاپانی ٹیم نے ناک آو¿ٹ مقابلوں میں اس وقت اپنی جگہ مستقل کی جب کین سوکی ناگائی نے کھیل کے آخری میں مراکش کی خلاف ایک گول کیا۔مصر کو نیوزی لینڈ سے ایک ایک گول سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ترقی کے لیے لازمی بیلارس کو بدھ کے روز شکست دینی ہو گی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کرِس و±ڈ نے پہلے گول کر کے اپنے ملک کو برتری دلائی مگر محمد صلاح نے وقفے سے کچھ دیر قبل مراکش کے لیے ایک گول کر کے کھیل برابر کر دیا۔جنوبی کوریا کی سوئٹزرلینڈ سے جیت پارک چو ینگ اور کم بو کیونگ کی گولز کی بدولت ممکن ہوئی جبکہ سوئٹزر لینڈ کی جانب سے واحد گول انوسینٹ ایمیگھارا نے کیا۔اس مقابلے کے بعد جنوبی کوریا گروب بی میں سرفہرست میکسیکو کے برابر ہے جنہوں نے گیبون کو دو گولز سی شکست دی۔ یہ دونوں گولز ٹوٹنہم کے گﺅوانی دوس سانٹوس نے کئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -