اسقاط حمل کے قانون میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرہ

اسقاط حمل کے قانون میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف میڈرڈ میں مظاہرہ

میڈرڈ(اے این این )اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اتوار کو اِسقاطِ حمل کے قانون کو سخت بنانے کی حکومتی تجویز کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی تعداد تقریبا ایک سو کے قریب بتائی گئی ہے، جن میں سے بیشتر خواتین تھیں۔ انہوں نے حکومتی منصوبے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اِقدام اسپین کو آمریت کے دور میں لے جائے گا۔ قدامت پسند حکومت نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ اِسقاطِ حمل کا قانون تبدیل کیا جائے گا۔ اس کی پیشرو سوشلسٹ حکومت نے 2010 میں خواتین کو 14 ہفتے تک کے عرصے میں اسقاط حمل کا حق دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر