عالمی قافلہ ستمبر میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا‘مرکزاطلاعات فلسطین

عالمی قافلہ ستمبر میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا‘مرکزاطلاعات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 غزہ ( اے این این ) عالمی اور اسلامی انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ امدادی سامان کے ساتھ ایک عالمی قافلہ الانصار3 لے کر جلد فلسطینی محصور شہر غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہوں گے۔ قافلے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور یہ قافلہ ستمبر کے اوائل میں غزہ بھیجاجائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قافلہ شہ رگ کی مجلس منتظمہ کے چیئرمین انجینیئر وائل السقا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی قافلہ الانصار 3 اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور یہ قافلہ رمضان المبارک کے بعد ستمبر کے اوائل یا اس کے آخری دنوں میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔امدادی قافلے کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام امدادی قافلے اردن کی وادی العقبہ میں جمع ہوں گے جہاں سے بحری راستے سے مصر کی نویبیع بندرگاہ کی طرف انہیں روانہ کیا جائے گا جہاں سے آگے خشکی کے راستے قافلہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر سے غزہ میں داخل ہو گا۔وائل السقا کا کہنا تھا کہ امدادی قافلے کے لیے اردن سمیت کئی دوسرے ممالک میں فنڈ ریزنگ مہم جاری ہے اور رمضان المبارک کی مناسبت سے مسلمان بڑھ چڑھ کر اس امدادی فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے ساتھ اس قافلے میں عالم عرب اوردنیا بھر سے ایک سو انسانی حقوق کے کارکن شریک ہوںگے۔

مزید :

عالمی منظر -