فرییا مرے اولمپکس گیمز مراتھن کےلئے برطانوی ٹیم میں شامل
لندن (اے پی پی) برٹش اولمپک ایسوسی ایشن نے پاﺅلا ریڈکلف کی جگہ فرییا مرے کو اولمپکس مراتھن کےلئے ٹیم میں شامل کر لیا۔ ریڈکلف فٹنس مسائل کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ 28 سالہ فرییا مرے اپریل سے ریزرو ایتھلیٹ کے طور پر تربیت حاصل کر رہی تھیں، وہ برطانیہ کی دوسری تیز ترین خاتوں ایتھلیٹ ہیں، انہوں نے اپریل میں لندن مراتھن میں مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے اور 28.12 منٹ میں طے کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں فرییا مرے نے کہا کہ برطانوی ٹیم میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کروں۔