مدھربھنڈارکر کی فلم ”ہیرﺅن“ 21 ستمبر کو ریلیز ہو گی

مدھربھنڈارکر کی فلم ”ہیرﺅن“ 21 ستمبر کو ریلیز ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن کا چرچہ ریلیز سے پہلے ہی اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ شائقین کو فلم کی ریلیز تک صبر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مدھر بھنڈارکر کی فلم” ہیروئن“ اسی بات کی ایک مثال ہے۔ پہلے تو ایشوریہ رائے بچن کی فلم میں شمولیت پھر اچانک چھوڑ کے چلے جانے کی خبروں نے فلم کو سب کی توجہ کا مرکز بنا ڈالا۔ پھر کرینہ کپور کی فلم میں آمد نے قیامت ڈھا دی اور اب ہیروئن کے بارے میں تازہ خبریں یہ ہیں کہ اس کے تین مختلف ٹریلرز ریلیز کئے جائیں گے۔ وجہ اس کی یہ بتائی گئی ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم کو تین مختلف سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -