خوشبو ”شکوہ نہ شکایت “میں مرکزی کردار ادا کرینگی

خوشبو ”شکوہ نہ شکایت “میں مرکزی کردار ادا کرینگی

لاہور(این این آئی) اداکارہ خوشبو ڈرامہ سیریل ”شکوہ نہ شکایت “میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ڈرامہ کے ہدایتکار عظیم سجاد ان دنوں مختلف مقامات پرڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عرفان اصغر ہیں اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت اہمیت کاحامل ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا کردار بہت پسند آئے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی معیاری کام ہی کروں گی۔

مزید : کلچر