اداکار و ماڈل فواد خان نے بھی اپنے ذاتی کاروبا ر کا آغاز کردیا

اداکار و ماڈل فواد خان نے بھی اپنے ذاتی کاروبا ر کا آغاز کردیا

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان نے بھی اپنے ذاتی کاروبا ر کا آغاز کردیا۔انہوں نے اپنے نام کا سلک برانڈ متعارف کروایا ہے ۔فواد خان کا یہ برانڈ بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکار کا اپنے کاروبا ر کے بارے میں کہنا ہے کہ زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لئے شوبز کے ساتھ ساتھ ذاتی کام بھی ضروری ہے۔یاد رہے کہ اس وقت بہت سارے فنکار اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...