اسرائیل سات روز میں 14 یہودیوں کی خود کو جلانے کی کوشش ایک ہلاک

اسرائیل سات روز میں 14 یہودیوں کی خود کو جلانے کی کوشش ایک ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


( اے این این ) اسرائیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران چودہ اسرائیلی یہودیوں نے غربت اور اقتصادی بدحالی سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی، خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک یہودی ہلاک ہوگیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق متعلقہ اسرائیلی محکمے نے بتایا کہ اسرائیلی معاشرے میں غربت اور حالات سے تنگ آکر خودکشی کی جانب متوجہ ہونے والے افراد کی تعداد میں چار گناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ان دنوں اسرائیلی معاشرے میں گزشتہ برس اقتصادی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی یاد تازہ کی جارہی ہے۔ اس سال گزشتہ سال کی طرح بڑے مظاہرے تو نہیں مگر انفرادی طور پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں ہوا جس میں دس ہزار افراد نے شرکت کی۔ گزشتہ برس یہاں پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔ اسی طرح حیفا میں بھی اس سال احتجاج کیا گیا مگر گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال شرکا کی تعداد میں واضح کمی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران خود کو آگ لگا کر فوت ہونے والے اسرائیلی شہری کا نام موشے سلمان تھا جس کی عمر 57 سال تھی۔ اس نے ہفتے کے روز تل ابیب کے مظاہرے کے دوران خود کو آگ لگائی تھی جس ھاشومیر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

مزید :

عالمی منظر -