ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلیوژن کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کی بڑی ہمشیرہ گزشتہ روز نتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ اپر مال پر ادا کرنے کے بعدمقامی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی ایم ڈی حماد غزنوی،ڈائریکٹر سپورٹس کاظم خان،جی ایم لاہور مرکز آغا ذوالفقار خان، سینئر نیو ز ایڈیٹر فیا ض احمد وڑا ئچ،فرخ بشیر،نسیم عامر سہیل،اتحاد یونین سی بی اے کے سر پرست اعلیٰ جہانگیر خان اور پی ٹی وی کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پی ٹی وی کے تمام ساتھیوں نے یوسف بیگ مرزا سے دلی افسوس کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ مر حومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے آج اُن کی رہائشگاہ پر قران خوانی ہوگی۔

مزید :

کلچر -