رواں سال چین کو 3لاکھ50ہزار ٹن چاول برآمد کیاجائیگا

رواں سال چین کو 3لاکھ50ہزار ٹن چاول برآمد کیاجائیگا

فیصل آباد (اے پی پی) رواں سال چین کو 3لاکھ50ہزار ٹن چاول برآمد کیاجائیگا جس کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کے عہدیدارا ن نے چین کا تجارتی وکاروباری دورہ کیاہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے میں زرعی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ چین کو ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے سے پاکستانی رائس گروئرزاور ایکسپورٹرز قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے جبکہ اس اقدام سے ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہو گا۔

مزید : کامرس