ڈرامہ میرا سائیں2 میں ماہ نور بلوچ کی اداکاری کی مقبولیت

ڈرامہ میرا سائیں2 میں ماہ نور بلوچ کی اداکاری کی مقبولیت

لاہور(فلم رپورٹر)اے آر وائی ڈیجیٹل سے ان دنوں پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل”میرا سائیں2 “میں ماہ نور بلوچ کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ماہ نور بلوچ نے اس درامے میں ایک سیاستدان کا کردار ادا کیا ہے۔”میرا سائیں2 “کو بابر جاوید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اداکارہ کے مطابق اس پراجیکٹ میں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھر پور ہے۔میں نے اس کردار کو ادا کرکے بہت انجوائے کیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل کے دیگر نمایاں اداکاروں میںفہد مصطفےٰ، وسیم عباس ،آمنہ شیخ،نوشین شاہ،شہود علوی اور سنیتا مارشل شامل ہیں۔اے اینڈ بی کی اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید ہیں۔

مزید : کلچر


loading...