اولمپکس میں آج تک کسی کھلاڑی کو اصلی گولڈ میڈل نہیں ملا

اولمپکس میں آج تک کسی کھلاڑی کو اصلی گولڈ میڈل نہیں ملا

لندن (مرزا نعیم الرحمان)لندن اولمپکس2012میں دیے جانیوالے میڈلز کے بارے میں برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈ میڈل کی کل قیمت 410پاﺅنڈ ہے جبکہ سلور میڈل کی 210پاﺅنڈ اور براﺅن میڈل کی مالیت تقریبا 3پاﺅنڈ خام مال کے برابر ہے کل 4ہزار 7سو گولڈ ‘ سلور اور براﺅن میڈل دیے جائیں گے اس کا ڈیزائن ڈیوڈ ویٹکفر معروف برطانوی آرٹسٹ نے تیار کیا جس میں لوگو 2012لندن کے علاوہ دریائے تھیم کی عکاسی کی گئی ہے میڈل کا کل وزن 4سو گرام ہے یہ میڈل رائل منٹ کریڈف میں تیار کیے گئے اور انہیں محفوظ ترین جگہ ٹاﺅ آف لندن میں سٹور کیا گیا ہے میڈل 85ملی میٹر اور 7ملی میٹر موٹائی ہے 2008کے اولمپکس کے مقابلے میں ڈبل سائز میں ہے گولڈ میڈل میں ایک فیصد خالص سونا 92.5فیصد خالص چاندی 6.16فیصد تانبا استعمال کیا گیا ہے اس سے قبل گولڈ میڈل پر 6گرام سونا خالص چاندی پر چڑھایا جاتا تھا اب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اس کو ڈاﺅن سائز کیا ہے براﺅن میڈل میں 97فیصد تانبا 2.5فیصد زنک 0.5فیصدلوہا استعمال کیا گیا ہے سلور میڈل پر کیلئے تانبے پر چاندی چڑھائی گئی ہے علاوہ ازیں مختلف ممالک نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ سونے کی جیت کیلئے نہ کھیلیں بلکہ ملک کیلئے اولمپک میڈل جیت کر لائیں ‘ روس نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ جو بھی گولڈ میڈل جیت کر لائیگا اسے 85ہزا ر پاﺅنڈ کا سونا یا رقم دی جائیگی امریکہ نے 15ہزار پاﺅنڈ آسٹریلیا اور جرمنی نے 13تیرہ ہزار پاﺅنڈ جبکہ ملیشیاءکی حکومت نے اپنے قومی کھیل بیڈمنٹن میں گولڈ میڈل جیتنے والے کیلئے چار لاکھ پاﺅنڈ کا سونا یا رقم دینے کا اعلان کیا ہے برطانیہ نے گولڈ میڈل جیتنے والوں کیلئے خصوصی ڈاک ٹکٹ جو 3.60اور 60پنس کے ہونگے جاری کرنیکا اعلان کیا ہے اگلے دو ہفتوں میں میڈل دینے کی 805مختلف تقریبات منعقد ہونگی اولمپکس کھیلوں کے دوران آج تک کسی کو اصلی گولڈ میڈل نہیں دیا گیا اس کے باوجود 8ٹن گولڈ منگولیا اور امریکہ سے منگوایا گیا ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...