بھارتی باکسر وجیندر نے اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا

بھارتی باکسر وجیندر نے اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا

لندن ( نیٹ نیوز)اولمپکس گیمز میں بھارتی باکسر وجیندر نے اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔باکسر وجیندر سنگھ نے 75 کلو گرام کے طبقے میں اپنا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے قزاقستان کے باکسر کو شکست دی اور اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ وجیندر نے کہا کہ ان کے حریف نے ان پر تابڑ توڑ حملے کیے اور اسی لیے انہوں نے درمیان میچ اپنی پالیسی کو صورتحال کے مطابق تبدیل کیا۔جب ان سے حکمت عملی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں کھیل جیت کے لیے کھیلتا ہوں اور آج بھی میں نے جیت کے لیے ہی کھیل کھیلا۔شروع شروع میں اپنے حریف کو چڑھنے کا مکمل موقع دینا اور پھر اس پر حاوی ہونے کی حکمت عملی کا وہ مکمل کریڈٹ اپنے کوچ کو دیتے ہیں۔کس طرح حاوی ہونا ہے، اس حکمت عملی کا مکمل کریڈٹ ہمارے دونوں کوچ کو جاتا ہے۔ ہم ان دونوں کے ساتھ تقریبا دس سے بارہ برسوں سے پریکٹس کر رہے ہیں اور انہوں نے ہی یہ دا ﺅپیچ سکھائے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں ان کے ساتھ۔مستقبل کے منصوبے اور حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہچکچاتے ہوئے وجیندرنے کہا کہ ابھی آگے بہت سارے میچ باقی ہیں، اس لیے فی الحال تو اس بارے میں پہلے سے بتانا صحیح نہیں ہوگا۔

مزید : ایڈیشن 1