چین سونے کے 8چاندی کے 4او رکانسی کے 2تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

چین سونے کے 8چاندی کے 4او رکانسی کے 2تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز)لندن کے اولمپک کھیلوں میں پیر کو بھی چین سونے کے 8چاندی کے 4او رکانسی کے 2تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔امریکہ سونے کے 3چاندی کے 5 او رکانسی کے3تمغوں کے ساتھ دوسرے،اٹلی سونے کے 2چاندی کے 3او رکانسی کے2تمغوں کے ساتھ تیسرے،جنوبی کوریا سونے کے2چاندی کے 1 او رکانسی کے2تمغوں کے ساتھ چوتھے،فرانس سونے کے 2چاندی کے1 او رکانسی کے 1 تمغوں کے ساتھ پانچویں،شمالی کوریاسونے کے 2 او رکانسی کے ایک تمغہ کے ساتھ چھٹی،قازقستان سونے کے 2تمغوں کے ساتھ ساتویں،آسٹریلیا سونے، چاندی اور کانسی کے ایک ایک تمغے کے ساتھ آٹھویں،برازیل بھی سونے، چاندی اور کانسی کے ایک ایک تمغے کے ساتھ نویں پوزیشن پر رہا جبکہ ہنگری نے بھی سونے ، چاندی اورکانسی کا ایک ایک ،نیدرلینڈ نے سونے اور چاندی کا ایک ایک،روس نے سونے کا ایک ،کانسی کے تین،جنوبی افریقہ نے سونے کا ایک،جارجیا نے سونے کا ایک،جاپان نے چاندی کے دو اور کانسی کے تین،برطانیہ نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک،کولمبیانے چاندی کا ایک،کیوبا نے چاندی کا ایک،پولینڈ نے بھی چاندی کا ایک،رومانیہ نے بھی چاندی کا ایک،تائیوان نے بھی چاندی کا ایک،آذربائیجان نے کانسی کا ایک،بیلجیئم نے کانسی کا ایک،کینیڈا، مالدووا، ناروے،ازبکستان،سربیا،سلواکیہ اور یوکرائن نے بھی کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -