ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں 14 کروڑ ڈالر کمی واقع

ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں 14 کروڑ ڈالر کمی واقع

کراچی (اکنامک رپورٹر) ملک میں بجلی کے شدید بحران کے باعث مالی سال2011-12 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں 14 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پریگمیا کے سابق چیئرمین اعجاز کھوکھر نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ توانائی کے بحران، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار 40 فیصد کم ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں گارمنٹس کی برآمدات14 کروڑ ڈالر کمی سے 1 ارب64 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کپاس کا پیداواری ملک جبکہ تیسرا بڑا صارف ملک ہے ، جہاں ملکی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ ساٹھ فیصد ہے اور یہ شعبہ پیداواری شعبے سے وابستہ چالیس فیصد افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے، لیکن گزشتہ مالی سال صنعتوں کو درپیش مسائل کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کا ملکی برآمدات میں حصہ60 فیصد سے گھٹ کر 53فیصد رہ گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...