اولمپکس، ویمنز ہاکی ایونٹ میں آج 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا

اولمپکس، ویمنز ہاکی ایونٹ میں آج 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا

لندن(نیٹ نیوز) اولمپکس گیمز ویمنز ہاکی ایونٹ میں آج مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ ابتدائی روز دفاعی چیمپئن ہالینڈ نے بیلجیئم کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں آج مزید چھہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہو گی، تیسرے میچ میں بیلجیئم کا مقابلہ چین سے ہو گا۔ دن کا چوتھا میچ برطانیہ اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، پانچویں میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم امریکہ کے آمنے سامنے ہو گی جبکہ چھٹے اور آخری میچ میں جرمنی کی ٹیم آسٹریلیا سے نبرد آزما ہو گی۔

مزید : ایڈیشن 1