اولمپکس 100میٹر ریس میں بولٹ نہیں بلیک جیتے گا،مورس گرین

اولمپکس 100میٹر ریس میں بولٹ نہیں بلیک جیتے گا،مورس گرین

لندن (جی این آئی)اولمپک گیمز اسپرنٹنگ مقابلوں میں سب سے زیادہ انتظاردنیا کے تیز ترین انسان کیلئے ہونیوالی 100 میٹر ریس کا کیا جاتاہے۔لی جنڈ اسپرنٹر مورس گرین نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ کے بجائے یوہان بلیک کی فتح کی پیش گوئی کی ہے۔ مورس گرین نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی بولٹ کے ہم وطن یوہان بلیک کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔ یوسین بولٹ نے بیجنگ اولمپک میں ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ3 گولڈ میڈل جیتے تھے تاہم مورس گرین کا کہنا ہے کہ اسپرنٹنگ جسمانی فٹنس کامقابلہ ہوتا ہے اور اس میں آپ کی حالیہ فارم اور کارکردگی اہم ہوتی ہے۔بیجنگ کے مقابلے میں یوہان بلیک اب یوسین بولٹ سے کہیں بہتر ہے اور وہی لندن اولمپکس میں کامیاب ہوگا۔ دومرتبہ کے اولمپک چیمپئن ایڈن موزز سمیت کئی اور لی جنڈز نے بھی مورس گرین سے اتفاق کیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1