شوٹر گگن نارنگ نے بھارت کیلئے پہلا کانسی کاتمغہ جیت لیا

شوٹر گگن نارنگ نے بھارت کیلئے پہلا کانسی کاتمغہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری تیسویں اولمپکس مقابلوں کے تیسرے دن کھلاڑی مزید چودہ طلائی تمغوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں اور بھارتی نشانہ باز گگن نارنگ نے کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کو اولمپکس میڈل ٹیبل پر جگہ دلوا دی ہے۔تیسویں اولمپکس مقابلوں کے تیسرے دن کا پہلا طلائی تمغہ نشانہ بازی میں رومانیہ کے جارج الین مالدووینو نے جیتا ہے۔ یہ رومانیہ کا ان کھیلوں میں پہلا تمغہ ہے۔انہوں نے مردوں کا دس میٹر ایئر رائفل مقابلہ سات سو دو اعشاریہ ایک کے سکور کے ساتھ جیتا۔ اس مقابلے میں اٹلی کے کیمپریانی نکولو دوسرے اور بھارت کے گگن نارنگ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔یہ بھارت کا لندن اولمپکس میں پہلا تمغہ ہے۔ بھارت کے ابھینو بندرا نے دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا لیکن وہ اس بار ابتدائی مقابلوں میں ہی باہر ہوگئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -