زونگ کے سپانسر سے اتھلیٹ رابعہ عاشق کی اولمپکس میں شرکت

زونگ کے سپانسر سے اتھلیٹ رابعہ عاشق کی اولمپکس میں شرکت

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی با صلاحیت خواتین کی کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے زونگ نے خواتین کے لئے متعارف کروائی گئی اپنی خصوصی اسکیم فلٹر کے تحت پاکستان کی اتھلیٹ رابعہ عاشق کی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو لندن اولمپکس کے دوران 800 میٹر کی دوڑ میں شریک ہونگی ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے رابعہ کو وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی رابعہ کو اپنے گھر والوں اور خاندان کے دیگر افراد کی طرف سے حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنے جذبے کی بدولت وہ اسکول اور کالج کی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیتی رہیں ۔ان کی مستقل مزاجی کو تسلیم کرتے ہوئے زونگ نے دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے مین ان کی شرکت کوسپانسرکیاہے۔عثمان اسحاق ایگزیٹو ڈائریکٹر کمرشل ، زونگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” رابعہ عز م و حوصلے کا ایک پیکر ہونے کے ساتھ دنیا کے لئے ایک مثال ہے کہ کس طرح کم وسائل کے باوجود وہ خواتین کامیابی حاصل کر سکتی ہیں جو خواب دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں۔اگر معاشرہ تعاون کرنے کے لئے راضی نہیں ہے،پھر بھی ایک شخص اپنی جہد مسلسل سے ہر ایک کے خیالات کو تبدیل کر سکتا ہے ۔رابعہ عاشق نے خود کئی مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ وہ میڈل حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے لیکن صرف یہ موقع ملنا بھی اس کے خوابوں کی تعبیر ہے۔انہوں نے مزید کہا ” لڑکیاں تعلیم حاصل کریں اور اس بات کو سمجھیں کہ وہ جدو جہد اور مستقل مزاجی سے اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکتی ہیں۔کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی نمائندگی انتہائی کم ہے، زونگ نے Flutter  کے نام سے پہلا لیڈیز پہکیج متعارف کر وایا ہے۔یہ پیکیج اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خواتین کی ضروریات مردوں سے مختلف ہوتی ہیں اور ان ضروریات کو مختلف انداز سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...