سیاحوں کا کیش اورکریڈٹ کارڈ چرانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3افراد گرفتار
لندن ( بیورورپورٹ) سیاحوں کے کیش اورکریڈٹ کارڈ چرانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے اور خود کو مبینہ طور پر پولیس افسران ظاہر کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں متعدد سیاحوں کے پاس ایسے افراد کی آمد کے بعد ہوئیں جنہوں نے اپنے آپ کو افسر ظاہر کرکے ان سے کیش اور کارڈ لے لیے اور فرار ہو گئے گرفتار شدگان سے سنٹرل لندن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ جاری ہے واضح رہے کہ اولمپکس کے باعث لندن میں غیر ملکی سیاحوں کا غیرمعمولی رش ہے جبکہ دنیا بھر سے بالخصوص یورپی ممالک سے سینکڑوں جیب تراش اور نوسر باز بھی اولمپکس کھیلوں کے دوران اپنی شعبہ بازی اور ہاتھ کی صفائی دیکھا رہے ہیں درجنو ںجیب تراش پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں برطانیہ میں پولیس کی وردی پہن کر شائقین کو لوٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔