نیٹو سپلائی بحالی کیلئے پاک امریکہ مفاہمت کی یا دداشت پر دستخط آج متوقع

نیٹو سپلائی بحالی کیلئے پاک امریکہ مفاہمت کی یا دداشت پر دستخط آج متوقع

اسلام آباد(اے پی اے ) پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط آج کر دیے جائینگے۔ حکومت پاکستان نے امریکہ سفارت خانے کو آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آج سہہ پہر وزارت دفاع میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر تیار شدہ مفاہمت کی یاداشت پر باضابطہ دستخط کر دیے جائینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری دفاع فرخ احمد یا نئے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک ریٹائرڈ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہونے کے بعد نیٹو سپلائی نئے قواعد اور نئی شرائط کے مطابق ہوگی۔ مفاہمت کی یاداشت دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد تیار کی گئی ہے وفاقی کابینہ نے چھلے ہفتے مفاہمت کی یاداشت کے مسودہ کی منظوری دی تھی۔

مزید : صفحہ اول