اولمپکس مشعل منتقل کرنے کے دوران بجھ گئی

اولمپکس مشعل منتقل کرنے کے دوران بجھ گئی

لندن(نیٹ نیوز)لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران روشن کی جانیوالی مشعل سٹیڈیم کے ایک اور حصے میں منتقل کرنے کے دوران بجھ گئی تھی ۔اولمپک مشعل جو روایتی طور پر ہرگیمز کے دوران پورے عرصے میں جلتی رہتی ہے ، اتوار کو دیر گئے رات گیارہ بجکر14منٹ (2214GMT)پراولمپک سٹیڈیم میں بجھی ہوئی دیکھی گئی ۔لندن اولمپکس منتظمین کے لئے ڈائریکٹر مواصلات جیکی بروک ڈوئل نے اے ایف پی سے تصدیق کی ہے کہ اولمپک مشعل اس وقت بجھ گئی تھی جب ہم اسے اسٹیڈیم کے ایک اور حصے میں منتقل کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ اولمپک شعلہ جو کہ اولمپک مقابلوں کی تحریک کی علامت ہے ، پیر کو بعد ازاں دوبارہ روشن کیے جانے تک مشعل بردار ریلی کے دوران ایک لالٹین کااستعمال کیا گیا ۔مشعل اولمپک سٹیڈیم کے وسط میں رکھی گئی تھی جسے جمعہ کو افتتاحی تقریب میں سات نوجوان ایتھلیٹس نے روشن کیا تھا ۔اس مشعل کی پوزیشن اور یہ حقیقت کہ اسے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے باوجود شعلہ سٹیڈیم کے باہر سے نظر نہیں آئے گا ، اس پر تنقید کی گئی ہے ، ماضی میں زیادہ تر اولمپکس مقابلوں کے دوران جلتی ہوئی مشعل کا شعلہ سٹیڈیم کے باہر سے واضح طور پر نظر آتا رہا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1