لندن اولمپکس ٹینس سٹار شراپوا اور مرے کا فاتحانہ آغاز

لندن اولمپکس ٹینس سٹار شراپوا اور مرے کا فاتحانہ آغاز

لندن (نیٹ نیوز)روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے اولمپکس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا، بارش کے باعث اِن ڈور مقابلے ہوئے ۔اولمپکس کے ٹینس مقابلوں میں روس کی ماریہ شراپوا نے پہلے رانڈ میں اسرائیلی حریف کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ میچ کا اسکور چھے دو اور چھے صفر رہا۔ مردوں کے مقابلے میں میزبان ملک برطانیہ کے اینڈی مرے نے فتح سمیٹی۔ انگلش ٹینس اسٹار نے سوئس حریف کو چھے تین اور چھے تین سے زیر کیا۔ ومبلڈن کے سنٹر کورٹ میں بارش کے باعث اِن ڈور میچز کرانا پڑے اور اولمپکس کی تاریخ میں سو سال بعد ایسا ہوا۔

مزید : ایڈیشن 1