ہٹاچی کو دوگنا منافع حاصل

ہٹاچی کو دوگنا منافع حاصل

ٹوکیو(اے پی پی) الیکٹرانک مشین تیار کرنے والے جاپانی ادارے ہٹاچی کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دوگنا منافع ہوا۔ ادارے کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپریل تا جون کے دوران کل7ارب ین منافع کمایا جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2ارب 93کروڑ ین تھا۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ کی وجہ تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی مشینری کی مانگ میں اضافہ تھا۔اپریل تا مئی ہٹاچی نے مجموعی طور پر 21کھرب 20ارب ین مالیت کی مشینری فروخت کی ادارے نے اپنے بیان میں اس اندیشہ کا اظہار کیا ہے کہ یورپ کے اقتصادی بحران کے باعث ان کے منافع میںکمی ہوسکتی ہے ۔

مزید : کامرس