پیاف نے لاہور چیمبر الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی تشکیل دے دی

پیاف نے لاہور چیمبر الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی تشکیل دے دی

لاہور( پ ر) پیاف نے لاہور چیمبر الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی تشکیل دے دی اور صنعتی علاقوں اور مارکیٹ لیڈرز سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے میاں انجم نثار میاں شفقت علی محمد علی میاں ظفر اقبال چوہدری سہیل لاشاری شیخ محمد ارشد طاہر جاوید ملک اور نبیلہ انتصار صاحبہ سرگرمی سے اپنے اجلاس منعقد کرکے مرد اور خواتین ووٹرز سے تفصیلی رابطوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں - دریں اثنا چیمبر الیکشن میں امیدوار بننے کے لیے متعدد کاروباری شخصیات پیاف سے رابطہ کر چکی ہیں -اس سلسلے میں پیاف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئیندہ چند روز میں متوقع ہے جہاں ممبران کی مشاورت سے الیکشن کے لیے پیاف امیدواروں کے نام لیے جائیں گے - اپنی روایات کے مطابق میاں انجم نثار کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر ے گی - ترجمان کے مطابق رمضان سے قبل اردو بازار پیپر مارکیٹ اور شاہ عالم بورڈ کے تاجر رہنماوں کی دعوت پر چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ چیئرمین انجنئر سہیل لاشاری میاں انجم نثار شیخ محمد ارشد ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مارکیٹوں کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انجمن تاجران اردو بازار کے صدر خالد پرویز پیپر مارکیٹ کے خامس سعید بٹ سمیع اللہ بٹ صہیب احسن فصل کریم چوہدری اور محمد اجمل جبکہ شاہ عالم بورڈ کے خواجہ محمد عامر - طلال بٹ رانا مجاہد اسلام رانا نثار ایس ایم طارق حاجی محمد رفیق حاجی فرخ اقبال اور چوہدری واجد علی نے پیاف کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا -رمضان شروع ہونے کی وجہ سے فیروز پور روڈ لبرٹی مارکیٹ اور چند دوسری مارکیٹوں کی دعوت کے باوجود دورہ نہیں ہو سکا جہاں افطار پارٹیوں کی صورت میں رابطے کئے جائیں گے - امیدواروں کی حتمی فہرست تیار اور منظور ہونے کے بعد پیاف فاﺅنڈر الائنس کے انتخابی دفتر کا افتتاح اور مشترکہ تعارفی مہم کا آغاز ہو گا -

مزید : کامرس


loading...