لندن، غیر قانونی ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث29 افراد گرفتار

لندن، غیر قانونی ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث29 افراد گرفتار

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی پولیس نے اولمپکس گیمز کے دوران غیر قانونی طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث انتیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث انتیس افراد کوگرفتار کیا گیا جن میں ایک ستاون سالہ جرمن مرد اور سلواکیہ کی تیس سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں ملزمان کو آٹھ اگست کو مشرقی لندن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بقیہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو پولیس افسر ظاہر کر کے رقم بٹورنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا

مزید : ایڈیشن 1