کاشتکاروں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کا سفارش کردہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کا سفارش کردہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بیماریوں سے پاک زہر آلود بیج کے استعمال کو یقینی بنانے اورمکئی کی فصل کے لیے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر نگرانی تیار کردہ ایف ایچ۔ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ بیج استعمال کرنے کا مشورہ دیاہے ۔ یہ ہائبرڈ خریف اور بہاریہ دونوں موسموں کےلئے یکساں طور پر موزوں ہے ۔محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ بوائی کے وقت کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی ،ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ساڑھے چھ بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ+ایک بوری یوریا ڈالاجائے۔

مزید : کامرس