عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) مرکزی بینک کی جانب سے عید الفطر کے موقع نجی و کمرشل بینکوں کی ایک ہزار برانچوں میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکا اعلان کردیا گیا ہے۔یکم اگست سے بینک کھاتے دار اور عوام بینک برانچوں سے 10 ، 20 ، 50 اور ایک سو روپے کے نئے کرنسی نوٹ شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کر کے حاصل کر سکیں گے۔10 اور 20 روپے کے نئے نوٹوں کی فی کس ایک ایک کاپی فراہم کی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق 23 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ عید الفطر کی آمد تک دستیاب ہونگے۔