زرعی قرضوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آج آخری تاریخ

زرعی قرضوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آج آخری تاریخ

راولپنڈی (اے پی پی) زرعی ترقیاتی بنک کے زیر انتظام پنجاب بھر میں ون ونڈوآپریشن کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ (آج ) 31جولائی تک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں نظامت زرعی اطلاعات نے کسانوں کو زرعی ترقیاتی بنک کے ایریا منیجرز سے (آج) 31جولائی تک رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات نے کہا کہ بنک کے برانچ منیجرز تین دن میں قرض فراہمی کے پابند ہیں۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینینشن آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک یا ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سے رابطہ کریں۔

مزید : کامرس