لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81فیصد حصص خرید لیے

لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81فیصد حصص خرید لیے

کراچی(اے پی اے ) لکی سیمنٹ نے آئی سی آئی پاکستان کے 75.81فیصد حصص خرید لیے ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پاکستان کے 75.81فیصد حصص کی خریداری کیلئے دوبئی کے فجر کیپیٹل ، آئی سی آئی پاکستان کے ملازمین پر مشتمل کمپنی کے کنسورشیم اور لکی سیمنٹ نے بولی کے عمل میں حصہ لیا ، ابتدا میں نشاط ملز نے بھی آئی سی آئی کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تاہم ا±س نے بولی کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ لکی سیمنٹ کی سالانہ پیداوار 77لاکھ پچاس ہزار ٹن ہے، لکی سیمنٹ کی طر ف سے خریدے گئے آئی سی آئی پاکستان کے اثاثوں میں ایک کی کیپیٹو پاور پلانٹ اورپولیسٹر فائبر یونٹ بھی شامل ہے۔

مزید : کامرس