نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے کمرشل بینکوں سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے کمرشل بینکوں سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک، 2012 کے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے کمرشل بینکوں کی 10,000 سے زائد شاخوں کے وسیع نیٹ ورک سے مکمل استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن نے کمرشل بینکوں کو ان کے برانچ نیٹ ورک کی مناسبت سے نئے کرنسی نوٹوں بالخصوص چھوٹی مالیت (10 روپے سے 100 روپے تک مالیت ) کے نئے کرنسی نوٹوں کی وافر تعداد میں فراہمی کے لئے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔کمرشل بینکوں کی شاخیں یکم اگست، 2012 سے لیکر عید الفطر، 2012 سے قبل آخری کاروباری روز تک (یا اسٹاک کے ختم ہونے تک) اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اس کی ایک نقل کے ساتھ پیش کرنے پر برانچ میں آنے والے ہر فرد/ کھاتیدار کو 10 روپے اور 20 روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا صرف ایک ایک پیکٹ جاری کریں گی،

مزید : کامرس