کے پی ٹی کے چیئرمین جاوید حنیف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی) کے چیئرمین جاوید حنیف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سابق ڈی سی او کراچی جاوید حنیف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ جاوید حنیف نے این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ اور کراچی یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ پاکستان کی سول سروس کے DMG گروپ میں بھی شامل رہے اور اس دوران DCO کراچی، ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل، ڈپٹی کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر بدین تعینات رہے ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین بننے سے قبل وہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تعینات تھے۔ چیئرمین کے پی ٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کراچی کی بندرگاہ پر جاری میگا پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے اور بندرگاہ استعمال کرنے والے افراد کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔