پیپلز پارٹی کے ایم این اے افضل سندھ تحریک انصاف میں شامل عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے ہی جاگ جانا چاہئے :عمران خان

پیپلز پارٹی کے ایم این اے افضل سندھ تحریک انصاف میں شامل عوام کو لوڈ شیڈنگ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل اور بعد میں موجودہ حکومت میں شامل کسی بھی جماعت سے انتخابی اور سیاسی اتحاد نہیں ہو گا ‘شہبازشریف تمبوں لگا کر ڈرامے کرنے کے بجائے اگر حقیقت میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اسمبلیوں سے استعفے دے کر باہر کیوں نہیں آتے؟‘نگران حکومت کو ایک سال تک توسیع دینے کا کوئی جواز نہیں نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے ‘ انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ہی جاگ جانا چاہیے۔پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی افضل سندھوکی اقتدار سے باہرتحریک انصاف میں شمولیت ،پاکستان میں آنے والے انقلاب کی واضح مثال ہے ۔ گزشتہ روز اپنی رہا ئش گاہ پر شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود ،احسن رشید، عمر ظہیر میر،میاںافضل حیات ، حسین جہانیاںگردیزی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے افضل سندھو اور ہارون آباد ، فورٹ عباس حلقہ این اے 191 سے سابقہ ناظمین ، نائب ناظمین ،کونسلرز اورمعززین علاقہ اظہر نذ، امداد علی سندھو ، نیاز احمد رندھاوا ، ندیم بھٹی ، اختر خان ، چوہدری فرمان گل ، ڈاکٹر صفدر سندھو، عظمت علی کمبوہ ، ملک مجید، چوہدری عامر گل ، ثاقب علی شاہ ، راﺅ شفیق الرحمن ، طارق شہزاد ، خرم شہزاد ،سرگودھا سے سردار اختر حسین خان بلوچ، بیرسٹر تیمور خان بلوچ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بہت سے ایسے لوگ ہیںجو دونوںجماعتوں کی قیادت کے خوف اور جھوٹے مقدمات سے بچنے کےلئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور جس دن ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا اسی دن دونوںجماعتوں کو بہت بڑے بڑے لوگ چھوڑ جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ اب بھی دونوں جماعتوں میں سے ان کو چھوڑتا ہے تو ان کے خلاف آصف علی زرداری اور شہبازشریف جھوٹے مقدمات بناتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھرکہتا ہوںکہ تمام جماعتیں بھی متحدہو جائیں تو یہ تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا سونامی ان کو عبرتناک شکست دے گا اور تحریک انصاف پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کے ممبران کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے تمام لوگ ویب سائٹ پر اپنے اثاثے جاری کر رہے ہیں اور نوازشریف جو خود کو مقروض کہتے ہیں ان کے ایک صاحبزادے کی لندن میں جائیداد کی کم از کم قیمت 50ارب روپے ہے اور شریف برادران کے اپنے اثاثوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ بھی لوٹ مار اور کرپشن کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے توہین عدالت قانون کی منظور ی کے موقع پر نورا کشتی کی اور وہاں پر احتجاج کے بجائے صرف واک آﺅٹ کر کے پیپلزپارٹی کو من مانی کا موقع دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افضل سندھوکی تحریک انصاف میں شمولیت پیپلزپارٹی کےلئے لمحہ فکریہ ہے اورآج تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے اور آنے والے دنوںمیں مزید لوگ تحریک انصاف میں آئیںگے۔افضل سندھو نے کہاکہ آصف علی زرداری کے کرپٹ ٹولے نے ملک کو کرپشن ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے دوچار کردیا ہے اور سپریم کورٹ کے ساتھ بھی محاذ آرائی کی جا رہی ہے جس کے بعد میں نے اپنے ضمیر کی آواز پر تحریک انصاف میں غیر مشرو ط طور پر شمولیت اختیار کی ہے اور میں آئندہ سے تحریک انصاف کے ڈسپلن کا پابند رہوں گا استعفے کے حوالے سے عمران خان جو حکم کریںگے اس پر عملدرآمد کیا جائےگا۔

مزید :

صفحہ اول -