پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کی تنظیم سازی کا اجلاس 2اگست کو ہوگا

پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کی تنظیم سازی کا اجلاس 2اگست کو ہوگا

لاہور (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کی تنظیم سازی (ساہیوال ڈویژن) کا اجلاس 2 اگست جمعرات صبح 10 بجے پیراڈائز ہال ہربنس پورہ میں منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب رانا فرخ محمود کریں گے۔ جنرل سیکرٹری پنجاب بابر سہیل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کو منظم و متحرک کیا جارہاہے۔ چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی ہدایات کے مطابق پیپلز یوتھ کو ری آرگنائز کیا جارہا ہے۔ بابر سہیل بٹ نے مزید کہا کہ یہ اس مرحلہ کا پہلا اجلاس ہے۔تنظیم سازی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...