پاسپورٹ سکینڈل، مقامی عدالت نے4 ملزمان کو رہا کر دیا

پاسپورٹ سکینڈل، مقامی عدالت نے4 ملزمان کو رہا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورکی مقامی عدالت نے لندن اولمپکس کے حوالے سے پاسپورٹ سکینڈل کے چار ملزمان کو مقدمے سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل انجم نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ سکینڈل میں پاکستانی ادارے بے گناہ ہیں۔ برطانوی اخبار کے رپورٹر محمد علی اسد نے نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے کو دھوکہ دیا اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ محمد علی نے 10 سال کے بعد شناختی کارڈ رینیو کروایا جس کی وجہ سے تصویر بھی تبدیل ہوئی۔ محمد علی نے اسی کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بین الاقوامی طورپر بدنام کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چاروں گرفتار ملزمان تفتیش یمں بے گناہ ثابت ہوئے ہیں لہٰذا عدالت انہیں مقدمے سے بری کردے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد تمام گرفتار ملزمان کو بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -