خوشی ہے کہ والد نے خاندان پر انصاف کو ترجیح دی، مریم نواز

خوشی ہے کہ والد نے خاندان پر انصاف کو ترجیح دی، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی اے )"مجھے خوشی ہے کہ میرے والد نے خاندان پر انصاف کو ترجیح دینواز شریف کی صاحبزادی اور(ن) لیگ یوتھ ونگ کے صدر رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ مریم نواز نے بالاخر چپ کا روزہ توڑ ہی دیا ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر اور (ن) لیگ یوتھ ونگ کے صدر رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف اپنے والد کی ہدایت پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی جانے والی کارروائی پر اپنی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے والد نے خاندان پر انصاف کو ترجیح دی،انصاف کا بول بالا ہے، میرے والد کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر دھڑے بندی کرنے اور سینئر رہنماﺅں سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ کیخلاف تقاریر میں ان کو میر جعفر اور میر صادق قرار دینے اور (ق) لیگ سے آنے والے انجینئر امیر مقام کو خیبر پختونخوا کا صدر بنوانے کیلئے کوششوں پر پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ کیپٹن صفدر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ نے پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں جانے کی دھمکی دیدی تھی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -