شہباز کے ہوتے وفاق پنجاب کے حقوق غصب نہیں کر سکتا‘ حاجی حنیف

شہباز کے ہوتے وفاق پنجاب کے حقوق غصب نہیں کر سکتا‘ حاجی حنیف

(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کے ہوتے ہوئے وفاق پنجاب کے حقوق غصب نہیں کر سکتا۔پنجاب کی 700میگا واٹ بجلی چوری کرکے دوسرے صوبوں کودی جارہی ہے،پنجاب کے شہروں اوردیہاتوں میںروزہ دارلوڈشیڈنگ کیخلاف سراپااحتجاج ہیں مگرحکمرانوں کوان کی حالت زار پرترس نہیں آتا ۔تعجب ہے اہلیان پنجاب کااستحصال کرنے والے پنجاب پرحکمرانی کاخواب دیکھ رہے ہیں۔صدرزرداری قیامت تک پنجاب کے اقتدار پرقبضہ نہیں جماسکتے ،پنجاب تودرکناراب کبھی سندھ میں بھی ان کی حکومت نہیں بنے گی ۔میاں نوازشریف کے حالیہ دوروں سے سندھ کی سیاست کانقشہ بدل گیا ہے ،اب پیپلزپارٹی زندگی بھرکسی بھی ایشوپرسندھ کارڈ نہیں کھیل سکتی ۔ بیان میں حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کوحکومت کامینڈیٹ عوام نے دیاہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...