زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ مالی سال 450 روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد

زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ مالی سال 450 روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران چار سو پچاس ارب 15 کروڑ روپے مالیت کی اشیا خورونوش درآمد کی گئیں۔سرکاری رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران مالیت کے اعتبار سے خوراک کی درآمد پچھلے سال کے مقابلے میں سولہ فیصد زیادہ رہی۔ بارہ ماہ میں اکیس لاکھ پچاس ہزار ٹن خوردنی تیل درآمد کیا گیا جس کی مالیت دو سو سولہ ارب روپے تھی۔ تقریبا انچاس ارب روپے کی دالیں اور بتیس ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی۔ دودھ، کریم اور بچوں کے لیے دودھ سے بنی اشیا کی درآمد چودہ ارب اکتالیس کروڑ روپے رہی۔

مزید : کامرس