برما: آسام میں مسلمانوں کا قتل عام ظلم ہے، جمیل اصغر بھٹی

برما: آسام میں مسلمانوں کا قتل عام ظلم ہے، جمیل اصغر بھٹی

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق جنرل سیکرٹری جمیل اصغر بھٹی نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برمی حکومت کی سرپرستی میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، جبکہ دوسری طرف انڈیا حکومت کی سرپرستی میں آسام میں بے گناہ مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ برما اور آسام میں مسلمانوں کے قتل عام سے انسانی حقو ق کے جعلی علمبردار امریکہ کا چہرہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے ۔عالمی برادری ،اقوام متحدہ مسلم ممالک ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ ، او آئی سی میانمار اور آسام میں مسلمانوں کا قتل عام فوری بند کروائیں ۔ امریکہ ، یورپ اور عالمی اداروں کی میانمار اور آسام میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر خاموشی قاتلوں کی سرپرستی کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی خاموشی اس سے بڑا جرم ہے ۔ مسلمانوںکے خلاف مسلسل ظلم و ستم ، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مزید نفرت کو فروغ دےگا۔ تحریک انصاف برمااورآسام کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔جبکہ بنگلہ دیشی حکومت کا برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا بنیاد ی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انسانی ہمدردی کے تحت بنگلہ دیشی حکومت کو بے سرو سامانی کے عالم میں برمی مسلمانوں کی مددکرنی چاہئے۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مسلمان دشمن قوتوں کو شکست دیں ۔

مزید : ایڈیشن 1