عمران خان کو آر سی پی ای کی طرف سے اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا

عمران خان کو آر سی پی ای کی طرف سے اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار ) عمران خان ،چیئرمین بورڈ آف گورنرز شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو رائل کالج آف فزیشنز اینڈنبرگ(RCPE) کی طرف سے اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا ، جوکہ پاکستان کےلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے، عمران خان کو یہ اعزازی فیلو شپ ہیلتھ کیئر،کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر جیسے منفرد ادارے کے قیام کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔RCPE ایک پروفیشنل ممبران کی رکنیت کے ساتھ دنیا کے 91سے زائد ممالک میں 10,000سے زائد ممبران رکھنے والا ادارہ ہے۔ عمران خان کو یہ اعزازی فیلو شپ کالج کی طرف سے 27جولائی2012ءکو ایک خصوصی تقریب میں دی گئی۔کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا قیام عمران خان کی والدہ مسز شوکت خانم (مرحومہ) کی کینسر کے باعث وفات کے بعد لایا گیا۔ٹرسٹ عطیات کو کینسر کے مریضوں کے جدید طریقوں سے مفت علاج کےلئے استعمال کرتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -