اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 8روپے اضافے کی سمری منظور کرلی
اسلام آباد (اے پی اے) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 8 روپے اضافے کی سمری تیار کرلی۔ اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول7.55 روپے، ڈیزل 4.69، ایچ او بی سی 7 اور مٹی کا تیل4.59 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی ہر 15 روز بعد مانیٹرنگ اور قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاو¿ کی پالیسی کے تحت وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی اور وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو تجویز دی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکے تعین کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کا کیا جائے گا۔