وزیراعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں، کائرہ

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں، کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ و زیراعلیٰ پنجاب لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر صوبوں کولڑانا چاہتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی حکومت قوم کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر ہرگز کمراہ نہیں ہونے دے گی ¾تمام صوبوں میں مساوات کے اصولوں کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب وفاق کو کمزور کر نے کی سازش کررہے ہیں ¾جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر صوبائیت نہ پھیلائیں ،مظفر گڑھ میں طوفان کی وجہ سے 6 کلومیٹر کے علاقہ میں ٹرانسمیشن لائن تباہ ہونے سے 1800 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آﺅٹ ہو گئی تھی، سخت محنت کے بعد گیارہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کر دی گئی، مزید 700 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل کر دی جائے گی۔وہ پیرکے روز مظفرگڑھ تھرمل پاور سٹیشن میں وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کررہے تھے۔ انہوںنے واپڈا ملازمین اورانجینئرز کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دشوار گزار راستے اور دیگرمشکلات کے باوجود دولائنز کو بحال کردیا ہے جس کی وجہ سے 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔لعل پیر تھرمل پاوراسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بھی جلد بحال ہوجائے گی اورپاک چین تھرمل پاور اسٹیشن کل تک کام شروع کردے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت ملک میں تیل سے بجلی پیدا کرنےوالے تمام پلانٹ کام کررہے ہیں اور تیل کی سپلائی برابرجاری ہے۔تیل کی سپلائی 12000میٹرک ٹن سے بڑھا کر25000 میٹرک ٹن کردی گئی ہے۔بجلی کی پیداواربڑھانے کےلئے تیل اورپیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی نگرانی میں جلاﺅ گھیراﺅ اورتوڑپھوڑ کی جاتی ہے۔ املاک کونقصان پہنچانے سے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوسکتی۔

مزید :

صفحہ اول -