پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اور 90 تربیتی اداروں کے درمیان 1 ارب روپے کے معاہدے

پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اور 90 تربیتی اداروں کے درمیان 1 ارب روپے کے معاہدے

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ نے تربیت مہیا کرنے والے 40اداروں کے ساتھ ایک ارب روپے کے معاہدے کیے ہیں جن کے تحت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ دوسرے مرحلہ میں بیس ہزار افراد ، جن میں سے چالیس فیصد خواتین ہیں، کو زراعت، کامرس، کنسٹرکشن، الیکٹریکل، ہیلتھ، ہاسپٹلٹیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا، سروسز اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تربیت دلوانے کے لیے ان اداروں کی خدمات حاصل کرے گا۔ ایک تقریب کے دوران پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز نے تربیت مہیا کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ ادارے وسیع تجربے کے حامل اور نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں۔ تربیت مہیا کرنے والے ادارے جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور مظفر گڑھ سے منتخب کیے جانے والے موزوں امیدواروں کو مفت تربیت مہیا کریں گے۔ تربیتی کورسز کا آغاز 15ستمبر سے مختلف مقامات پر ہوگا ۔ مزید برآں فنڈ فنڈ منتخب تربیتی اداروں کو پہلی سکیم کے تحت سترہ ہزار افراد کو تربیت مہیا کرنے کے لیے 442ملین کے معاہدے دے چکا ہے ۔مہارت برائے روزگار سکیم جو جون 2011ءمیں شروع کی گئی تھی ، کے تحت دس ہزار سے زائدفراد پہلے ہی اپنی تربیت مکمل کرچکے ہیں ۔ 6578افراد زیر تربیت ہیں جو دو ماہ کے اندر اپنی ٹریننگ مکمل کرلیں گے۔ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کا قیام حکومت پنجاب ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ، یوکے کے اشتراک سے عمل میں لائی تھی۔

مزید : ایڈیشن 1