پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار نادرا کے دو ملازم رہا

پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار نادرا کے دو ملازم رہا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے نادرا کے ملازم آصف اور غفار نے اپنی رہائی کے بعد پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس گھناﺅنے کام میں ملوث نہیں تھے ہمارے خلاف سازش کی گئی تھی ہم بے گناہ تھے اس لئے ہماری رہائی عمل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان کے خلاف کوئی کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں اور پاکستان کے خلاف ایک سازش کی گئی تھی جو بے نقاب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے برطانوی اخبار کے رپورٹر نے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس کا نام منظر عام پر آگیا ہے اور سب کو اس کی حقیقت معلوم ہوگئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...